جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گورنر ہاؤس نہ بلانے پر عامر لیاقت شدید برہم ،اختلافات شدت اختیار کرگئے ،رکن اسمبلی نے ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ تے ہوئے دبنگ اعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، عامر لیاقت نے کراچی ایم پی ایز اور ایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا اور کہا کہ شورمچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں تو موبائل نمبر بھی ملتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاؤس نہ بلانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا غصہ شدید ہوگیا۔

عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، جس کے بعد انہوں نے کراچی ایم پی ایز اورایم این ایزکا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا۔عامر لیاقت نے کہا کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں توموبائل نمبر بھی ملتا ہے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے گروپ چھوڑنے سے پہلے وائس میسج کیا، جس میں انہوں نے سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے شہزاد قریشی کو کہا کہ خدا کے لیے بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی ، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے خراب نہ کریں، اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر آگے مسائل بنیں گے۔اس موقع پر عامر لیاقت نے شکوہ کیا کہ مجھے کیوں نہ بلایا؟ گورنرصاحب نے حلف برداری میں بلایا عشائیے میں کیوں نہیں بلایا؟ جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی ایم پی ایز اور ایم این ایز کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے پر اصرار کیا۔واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے عشائیے میں پی ٹی آئی اراکین نے شرکت کی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کی عدم شرکت کو دیگر اراکین نے بھی محسوس کیا تھا۔عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تحریکِ انصاف پر تنقیدی ٹویٹ کئے تھے، دوسری جانب گورنر ہاؤس اور پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ عامر لیاقت کی ناراضگی بلاجواز ہے اور عامر لیاقت کو تمام ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی کی طرح گورنر ہاوس سے فون کیا گیاجبکہ گورنر ہایوس کے پاس عامر لیاقت کا جو نمبر درج تھا اس پر کال موصول نہیں ہوئی اورتمام ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کو اجلاس کی دعوت گورنرہاوس سے بذریعہ ٹیلی فون دی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…