لاپاز (ٹی این ایس )بولیویا میں رہنے والی 117سالہ خاتون جولیا فلورس دو ماہ بعد 118سال کی ہو جائیں گی اور ممکنہ طور پر وہ دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیں گی۔117 سالہ جولیا کو کیک کھانے، لوک موسیقی سننے اور اپنے پالتو جانوروں سے کھیلنے کا شوق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ بولیویا کے قومی شناختی کارڈ کے ریکارڈ کے مطابق جولیا فلورنس 26 اکتوبر 1900 میں پیدا ہوئیں اور وہ دو ماہ بعد 118 سال کی ہو جائیں گی۔جولیا نے اپنی اس لمبی عمر
میں دو عظیم جنگیں دیکھیں۔ذرائع کے مطابق جولیا 117 برس کی عمر میں بھی مکمل ہشاش بشاش دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنے ایک کتے اور دیگر پالتو جانوروں سے کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں۔ان کے ہمراہ ایک 65 سالہ خدمت گار بھی رہتا ہے۔جولیا مخصوص انداز میں لوک گیت گاتی ہیں اور گٹار کی طرز کا ایک مقامی آلہ موسیقی بھی بجاتی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی 117 معمر ترین جاپانی خاتون کی وفات کے بعد جولیا ممکنہ طور پر دنیا کی معمر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔