سرگودہا (آئی این پی)سرگودھااور گردونواح میں خواتین کے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلاکردیا گزشتہ روز 5 خواتین کو اغواء کر لیا گیا،جبکہ ایک شخص کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 66شمالی میں اللہ دتہ نامی شخص کی دو بیٹیاں 23کوثر 22سالہ فرزانہ
بی بی کو گاؤں کے غلام علی ‘ رزاق وغیرہ 9افراد نے گھر سے کھتوں میں جاتے ہوئے زبردستی اغواء کر لیا۔چک نمبر36شمالی سے عمر حیات کی 13بیٹی ریحانہ حیات کو نامعلوم افراد نے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا۔ میانہ ہزارہ سے اللہ دتہ کی ہمیشرہ مطلوب بی بی کوملزم اظہرنے ناجائز تعلقات کی بناپر اغواء کر لیا جبکہ کوٹمومن سے طیب کی 7سالہ بیٹی مقدس کو علی رضا نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اِسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ دریں اثناء چک نمبر 43جنوبی کے امان اللہ کودیرینہ عداوت پرملزمان رفاقت ‘ سرفراز ‘ شوکت نے اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر امان اللہ نے مزاحمت کی اور شور کیا جسے سن کر لوگوں کے آجانے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ امان اللہ نے فاضل عدالت کو درخواست دی جس کا مقدمہ عدالت کے حکم پر پولیس نے درج کر لیا۔، پولیس خواتین کو تحفظ یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔