ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اٹک‘ حلقہ NA56میں پی ٹی آئی کو ضمنی انتخاب میں شکست دینے کیلئے اپوزیشن کا اتحاد، بڑے اپ سیٹ کا امکان

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈیگھیب /فتح جنگ(آئی این پی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کی طرف سے اٹک کے حلقہ NA56 کی سیٹ خالی ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ، مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ، ون ٹو ون مقابلے میں پی ٹی آئی کیلئے سخت مشکلات کا امکان، میجر(ر) طاہر صادق کی مشاورت یا مرضی کے بغیر پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی امیدوار اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ

امیدوار کیلئے تر نوالہ ثابت ہوگا ،تفصیلات کے مطابق اٹک 2حلقہ این اے 56کی سیٹ دو نشستیں جیتنے والے ایم این اے میجر(ر) طاہر صادق نے خالی کرکے این اے 55کی سیٹ اپنے پاس رکھی جس وجہ سے NA56میں ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ(ن) ، پیپلز پارٹی ، ایم ایم اے اور آزاد امیدوار وں کے درمیان ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے مشترکہ امیدوار لا نے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں مسلم لیگ(ن) ، پیپلز پارٹی، تحریک لبیک، آزاد امیدوار نے شرکت کی تاہم تحریک لبیک نے اس اتحاد میں شمولیت کو قیادت پر چھوڑ دیا ہے جس مقصد کیلئے اپوزیشن اتحاد نے اٹک کی حد تک تحریک لبیک کو راضی کرنے کیلئے پلان تشکیل دیدیا ہے اس کے باوجود کہ تحریک لبیک اس اتحاد میں شامل نہ ہو توبھی اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار پی ٹی آئی کیلئے مسائل پیدا کر دے گا جبکہ ون ٹو ون مقابلے میں اپ سیٹ کا بھی امکان موجود ہے ، عام انتخابات میں میجر (ر) طاہر صادق نے 163326ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالفین میں لیگی امیدوار ملک سہیل خان نے 99404، تحریک لبیک کے سید فیصل محمود نے 62267 اسی طرح پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے 38779اور آزاد امیدوار ملک شہریار 21656 ووٹ لئے یوں اگر ٹکٹ دینے میں میجر(ر) طاہر صادق کو اعتماد نہ لیا گیا اور ان کی مرضی کے بغیر

امیدوار نامزد ہوا تو پی ٹی آئی امیدوار اپوزیشن اتحاد کیلئے تر نوالہ ثابت ہو جائے گا تاہم اس حوالہ سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی کم تعداد کے پیش نظر این اے 56کا ٹکٹ چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جو یہ سیٹ باآسانی نکال سکتی ہیں کیونکہ ان پر سوائے ایک کے تمام دھڑے متفق ہیں ، ادھر میجر(ر) طاہر صادق نے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے کئی اقدامات بھی کر لئے ہیں ،

دو دن پہلے حلقہ کے بڑے گروپوں جن میں مسلم لیگ(ن) تحصیل فتح جنگ کے نائب صدر اور یونین کونسل جنگل کے چیئرمین ملک اعظم پسوال نے اپنے پورے دھڑے سمیت نون لیگ کو چھوڑ کر میجر(ر) طاہر صادق کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے اس طرح پورے حلقہ این اے 56تحصیل پنڈیگھیب ، فتح جنگ اور حسن ابدال کے بااثر سیاسی دھڑے ، بڑے بڑے گروپ اور عوام بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے میجر(ر) طاہر صادق کی مرضی کے امیدوار پر متفق نظر آتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…