بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے ساتھ غداری کرنے والوں کی شامت آگئی،پارٹی کے اندر آپریشن شروع ،متعددعہدیدار،فارغ ،اعلامیہ جاری کردیا گیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آن لائن)کوہاٹ میں عام الیکشن کے دوران پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کی شامت آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندر آپریشن شروع کر دیا ڈسٹرکٹ کونسلرز ‘ تحصیل کونسلرز ‘یوتھ کونسلرز اورپارٹی کے بعض عہدیداروں کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کے

اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تحریک انصاف نے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ روز کوہاٹ تحریک انصاف ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تر ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلران دلبر خان‘ ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ‘ ریاض خان ‘ جاسم سادات اور تحصیل کونسلرز عمر دراز‘ غنچہ گل ‘ ناظر محمود‘طاہر علی ‘ ضمیر گل ‘ریحانہ بیگم اور پارٹی کے عہدیداران شہباز گل شنواری سینئر وائس پریذیڈنٹ ساؤتھ ریجن ‘فاروق زمان شنواری سینئر وائس پریذیڈنٹ اور پیر تصورشاہ وائس پریذیڈنٹ کو پارٹی سے خارج ہونے کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن ساوتھ ریجن کے صدر علی امین گنڈا پور نے جاری کیا ہے۔ پارٹی سے خارج کئے گئے ناظمین اور عہدیداران پر یہ الزام عائد کیاگیاہے کہ انہوں نے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کے بجائے مخالف سیاسی پارٹی کے امیدواروں کو کھلے عام سپورٹ کیا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سیاسی اصولوں کی خلاف ورزی اور پارٹی کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…