اسلام آباد(آ ئی این پی )جبری گمشدگیوں کے معاملے پر جبری گمشدگیوں کے حوالے سے قائم کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان کے کئی دوست ممالک کی جیلوں کے اندر 5,650پاکستانی قید ہیں جن کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومتوں اور وزارت خاجہ نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر جبری گمشدگیوں کے
حوالے سے قائم کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان میں امریکہ کے زیر انتظام پکتیکہ اور ننگرہار کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی قید ہیں جن کی رہائی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ پاکستان کے کئی دوست ممالک کی جیلوں کے اندر 5,650پاکستانی بنا کسی قصور کے قید ہیں جن کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومتوں اور وزارت خاجہ نے کوئی اقدامات نہیں کیے