بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پی پی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا،آئندہ 2روز انتہائی اہم

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی اعتز ازاحسن کو صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کے معاملے پر ڈٹ گئی صدارتی امیدوار کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار، اپوزیشن بدستور تقسیم ،پی پی پی نے مولانا فضل الرحمان سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار ہوں گے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے،

متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے کا کوئی درمیانی راستہ نکل آئے ۔ منگل کومنگل کو پیپلز پارٹی کے وفد نے راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن)، متحدہ مجلس عمل اور دیگر بعض اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات کی ہے، کوشش ہے صدارتی امیدوار کے معاملے کا مثبت حل نکالا جائے، صدارتی انتخاب کے لئے گفت وشنید جاری ہے ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری اور اعتزاز احسن سے ذاتی تعلقات ہیں، خواہش ہے صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک نکتہ طے ہونا باقی ہے کہ اپوزیشن کامشترکہ امیدوارکیسے لایا جائے، امید ہے کہ دو روز میں معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا۔یاد رہے کہ منگل کو آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام ارکان کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کی گئی۔پی پی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ معذرت کر لی جائے، جس کے بعد پی پی وفد نے مولانا سے ملاقات کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…