اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے تعلقات کے حوالے سے لیگی رہنما ؤ ں سے گفتگو سے متعلق ادارہ ’’آن لائن‘‘ اپنی خبر پر قائم ہے۔ احتساب عدالت کے اندر لیگی رہنما ؤ ں مشاہد اللہ خان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا تھاکہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی ’’بی‘‘ ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے اور
صدارتی انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے مزید مشاورت نہ کی جائے،انکا کہنا تھا کہ مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔ اس حوالے سے جو لوگ یہ دعوی کر رہے ہیں کہ لیگی رہنماوں کیساتھ نوازشریف کی گفتگو کے موقع پر نمائندہ آن لائن موجود نہیں تھا وہ خود اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھے اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔)