بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اینڈ سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اورصوبائی وزیر عمار یا سر کروڑوں کے اثاثوں کے مالک نکلے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اینڈ سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اورصوبائی وزیر عمار یا سر کروڑوں کے اثاثوں کے مالک نکلے، حیرت انگیز انکشافات چکوال(آئی این پی) ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے تین اراکین پنجاب اسمبلی نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کی ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے جو اثاثے داخل کرائے ہیں ان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کے اثاثوں کی کل مالیت ایک کروڑ 94 لاکھ روپے ہے۔۔15تولہ سونا۔66 لاکھ کی دو ٹیوٹا گاڑیاں،شوہر کے نام پر 14کروڑ 80لاکھ کا دو کنال کا گھر،چکوال میں 7 لاکھ 40 ہزار کی 100 کنال بارانی زمین اور پانچ مرلے کا 85ہزار مالیت کا پلاٹ ہے جبکہ اس کے علاوہ وراثتی زمین بھی ہے۔ تعلیم ایم بی بی ایس اور لندن اور برطانیہ سے بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔20لاکھ روپے کی قرضہ پر الٹراساؤنڈ مشین بھی لے رکھی ہے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اینڈ سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے پاس 4 کروڑ 39 لاکھ روپے کی پراپرٹی ہے۔200 تولہ سونا، ایک پرانے ماڈل کی گاڑی اور ایک بی ایم ڈبلیو۔ امریکہ میں فارمیسی سمیت 7کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیپٹل،تعلیم بی ایس سی،سال2017میں دو لاکھ 86 ہزار روپے ٹیکس دیا۔صوبائی وزیر عمار یا سر کے پاس 150 تولہ سونا،4لاکھ 50 ہزار کا فرنیچر،ٹیوٹا گاڑی،ایک کروڑ 35لاکھ کی زرعی،کمرشل زمین ہے۔ایجوکیشن،حافظ قرآن ،اثاثوں کی کل مالیت ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…