بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اہم شخصیات کی وزیراعظم عمران خان کی پالیسوں کو ناکام بنانے کیلئے پیروں فقیروں سے تعویز گنڈے لینے مزاروں پر حاضریاں ،دلچسپ صورتحال

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے گریڈ 17تا21گریڈ کے سرکاری آفیسران کو مہران اور کلٹس کار دینے دفتری اوقات کا ر میں ایک گھنٹے اضافہ کے اعلان کے بعد آفسران میں کھلبلی مچ گئی وزیراعظم کی پالیسوں کو ناکام بنانے کیلئے پیروں فقیروں سے تعویز گنڈے لینے مزاروں پر حاضریاں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے

جبکہ قیمتی گاڑیوں کے واپس لینے کے خوف سے اپنی فیملیوں کو سیر وتفریح کرانے کیلئے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کی جانب سے گریڈ 17تا21گریڈ کے سرکاری آفیسران کو مہران اور کلٹس کار دینے دفتری اوقات کا ر میں ایک گھنٹے اضافہ کے اعلان کے بعد محکمہ سماجی بہود بلوچستان نے ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر نصیرآباد محمد سلیم کھوسہ کو نصیرآباد ڈویژن میں پہلی کلٹس کار فراہم کردی ہے جس سے دیگر آفیسران میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ وہ کئی سالوں سے بڑی بڑی قیمتی یخ بستہ گاڑیوں پر اپنی فیملی کے ہمراہ مزے لوٹ رہے تھے اس اقدام کے نصیرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے آفیسران نے وزیراعظم کی پالیسوں کو ناکام بنانے کیلئے پیروں فقیروں سے تعویز گنڈے لینے کے ساتھ ساتھ نامور مزاروں پر حاضریاں دینے اور کالے بکروں کی منتیں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے جبکہ قیمتی یخ بستہ گاڑیوں کے واپس لینے کے خوف سے اپنی فیملیوں کو سیر وتفریح کرانے کیلئے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…