اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب کیساتھ رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈچ رکن پارلیمنٹ کے گھناؤنے اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں، ایسی حرکات سے نفرت اور عدم برداشت کو ہوا ملتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب کیساتھ رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اٹھایا ہے اور اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈچ رکن پارلیمنٹ کے گھناؤنے اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں اور ایسی حرکات سے نفرت اور عدم برداشت کو ہوا ملتی ہے۔