کابل(این این آئی) شمالی افغان صوبے میں طالبان سے جھڑپوں میں25افغان فوجی ہلاک ہوگئے ،جھڑپوں میں 20فوجی زخمی جبکہ عسکریت پسند 16فوجیوں کو یرغمال بنا کراپنے ساتھ لے گئے ۔ افغان فوجی ایک قافلے کی صورت میں صوبائی دارالحکومت میمنہ کی جانب روانہ تھے کہ ان پر عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ یہ فوجی غورماچ ضلع سے پسپائی کے بعد لوٹ رہے تھے۔
عسکریت پسندوں نے سڑک پر کھڑی افغان فوج کی گاڑیوں کو رات کے وقت مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔ افغان فوجیوں کے قافلے کی غورماچ سے واپسی کی بنیادی وجہ اِس ضلع پر طالبان کو غلبہ حاصل ہونا بتایا گیا ہے۔ اس ضلع پر طالبان کے قبضے کی وجہ اضافی کمک کا نہ پہنچنا بتائی گئی ہے۔ فریاب کے ہمسایہ صوبے بادغیس سے افغان فوج غورماچ پہنچنے سے قاصر رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم پچیس فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ صوبائی کونسل کے ایک رکن عبدالباقی ہاشمی نے بتایا کہ بیس فوجی زخمی ہیں اور عسکریت پسند سولہ فوجیوں کو یرغمال بنا کراپنے ساتھ لے گئے ۔صوبائی کونسل کے ایک اور رکن نادر سعیدی کے مطابق افغان فوجی ایک قافلے کی صورت میں صوبائی دارالحکومت میمنہ کی جانب روانہ تھے کہ ان پر عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ یہ فوجی غورماچ ضلع سے پسپائی کے بعد لوٹ رہے تھے۔ عسکریت پسندوں نے سڑک پر کھڑی افغان فوج کی گاڑیوں کو رات کے وقت مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔صوبائی اہلکاروں کے مطابق افغان فوجیوں کے قافلے کی غورماچ سے واپسی کی بنیادی وجہ اِس ضلع پر طالبان کو غلبہ حاصل ہونا بتایا گیا ہے۔ اس ضلع پر طالبان کے قبضے کی وجہ اضافی کمک کا نہ پہنچنا بتائی گئی ہے۔ فریاب کے ہمسایہ صوبے بادغیس سے افغان فوج غورماچ پہنچنے سے قاصر رہی۔