بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس سے عمران خان کا بذریعہ ہیلی کاپٹر سفرواقعی میں سستا ؟،یہ 50 سے 55روپے فی کلو میٹر تو نہیں لیکن بذریعہ سڑک جانے کے مقابلے میں کتنا ہے؟برطانوی نشریاتی ادارے نے ہیلی کاپٹرکے بارے میں تفصیلات جاری کردیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم ہاؤس سے عمران خان کا بذریعہ ہیلی کاپٹر سفرواقعی میں سستا نکلا،یہ 50 سے 55روپے فی کلو میٹر تو نہیں لیکن بذریعہ سڑک جانے کے مقابلے میں کتنا ہے؟برطانوی نشریاتی ادارے نے ہیلی کاپٹرکے بارے میں تفصیلات جاری کردیں،حیرت انگیزانکشافات، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق اعتراض کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری نے ہیلی کاپٹر کا خرچ پچاس سے پچپن روپے فی کلو میٹربتانے کے بعد

نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا خورشید شاہ اور فواد چودھری کے انہی بیانات کو لے کر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو نے وزیراعظم عمران خان کے استعمال میں لائے جانے والے ہیلی کاپٹر پر ہی تحقیق کرڈالی جس میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالا میں رہائشگاہ سے پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ تقریباً 15 کلومیٹر بنتا ہے اور ہوابازی کی زبان میں اس فاصلے کو اگر دیکھاجائے تو یہ 8 ناٹیکل میل بنتا ہے اورجو ہیلی کاپٹر بنی گالا آنے جانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے وہ آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا ہیلی کاپٹر ہے جسے AW139 بھی کہا جاتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کا فی ناٹیکل میل خرچ 13 ڈالر یعنی 600روپے ہے اب اگراسے 8سے ضرب دی جائے تو یہ ایک طرف کاخرچ 104 ڈالر بنتا ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 12800 روپے ہے۔اس طرح اگر دیکھاجائے تو وزیراعظم کے بذریعہ سڑک بنی گالا آنے جانے پر گاڑیوں کے قافلے اور سیکورٹی سے متعلق اقدامات پر بارہ ہزار آٹھ سو روپے سے کہیں زیادہ اخراجات آتے ہیں برطانوی نشریاتی ادارے نے یہ اعدادوشمار اپریل 2018 تک کی دستیاب معلومات کے مطابق بتائے ہیں ۔جبکہ وزیراعظم عمران خان جب بذریعہ روڈ بنی گالا جاتے ہیں تو ان کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے لے کر بنی گالہ تک سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس طرح دیکھاجائے تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنا جانا کافی سستا ہی پڑتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…