لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اپنی تینوں بیمار بیٹیوں کو اللہ کے بھروسے چھوڑ کر پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ میری تینوں بیٹیاں جن کی عمر دس سال سے بھی کم ہے
ہیپاٹاٹس اے کی وجہ سے گزشتہ روز سے ہسپتال میں داخل ہیں ،بیٹیوں کی بیماری کی پرواہ کیے بغیر جب سے خلف اٹھایا ہے پوری ذمے داری سے اپنے فرائج سر انجام دے رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سارادن اپنے محکمہ میں گزارہ ،بیٹیوں کو اللہ کے بروسے چھوڑ کر آیا ہوں، اپنے ادارے میں کسی قسم کی کوئی کرپشن اور بد دیانتی برداشت نہیں کروں گا۔