کراچی(این این آئی) کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہیں،،ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، خریدار ششدر،نیا ریکارڈ بن گیا،تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی تولہ قیمت 2000 ہزار روپے بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے تولہ ہوگئی۔صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی سطح پر بھی نظر آرہا ہے،
اس کے علاوہ ملک میں کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہوں پر سونے کی خریداری بڑھی ہے جو قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔سونے کی قیمت میں اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 49 ہزار 983 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1212 ڈالر فی اونس ہوگئی۔اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 800 روپے تولہ ہوگئی۔