بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے، اسد عمر نے بڑا اعتراف کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تیسری سہ ماہی رپورٹ برائے 2017-18 سینیٹ میں پیش کردی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منگل کو ایوان میں رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کا بیان غلط ہے،پاکستان نے ابھی تک آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس چلا بھی جائے تو بڑی بات نہیں اس سے پہلے بارہ دفعہ پاکستان آئی ایم ایف

سے رجوع کرچکاہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ کی آئی ایم ایف کو بیل آئوٹ کیلئے ڈکٹیٹ کرنا غیر فطری ہے،یہ تاثر درست نہیں پاکستان کے اوپر زیادہ تر بیرونی قرضہ چین کا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بریفینگ ہی این ایف سی سے متعلق لیں،شیری رحمن کی جانب سے معیشت آخری سانسیں لینے کی بات درست ہے،اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم کے پاس جائیں گے اور آخر کار پارلیمنٹ سے ہی رجوع کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…