اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز چوہدری وجاہت حسین کیخلاف نوابزادہ غضنفرگل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری وجاہت 2دفعہ ایم این اے بنے لیکن امریکاسے حاصل ڈگری ڈکلیئرنہیں کی۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا اس دفعہ بھی وہ ایم این اے بنے ہیں؟۔نوابزادہ غضنفر نے کہا کہ نہیں ان کومیراڈرتھاکہ عدالت چلاجاؤنگااس لیے وہ میدان میں نہیں آئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پھر آپ اس مسئلے کو کیوں اٹھا رہے ہیں۔نوابزادہ غضنفر گل نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کوڈگری چھپانے پرنااہل کیاجائے ،چوہدری وجاہت نے بطورایم این اے جو مراعات لیں وہ واپس لی جائیں۔سماعت کے دوران نوابزادہ غضنفرگل نے حاجی ناصرجعلی ڈگری کیس کابھی حوالہ دیا ۔الیکشن کمیشن نے چوہدری وجاہت حسین کے ڈگری چھپانے کے معاملے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔