جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس سیاستدان کی جان کو سخت خطرہ لاحق ہے نیکٹا نے پاکستان کے کس سیاستدان کی زندگی کو خطرے میں قرار دیدیا تعلق کس جماعت سے ہے؟بڑی خبر آگئی

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اٹھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کی جان کو در پیش خطرے کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔اے این پی کے رہنما زاہد خان نے نیکٹا کے تھریٹ الرٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی قیادت اور عہدیداران پر 2008 سے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں ٗ

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں اور ان کے مددگاروں کی عدم گرفتاری ریاستی ناکامی ہے۔زاہد خان نے مطالبہ کیا کہ ریاست، آئین کے تحت اے این پی کو بھی تحفظ فراہمی کی ذمہ داری پوری کرے۔انہوںنے کہاکہ اے این پی کی قیادت نے کارکنوں کو روکا ہوا ہے، اور ساتھ ہی حکومت کے ریاست اداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مساوی اور برابری کے حقوق نہ ملنے پر کسی بھی اقدام کے اٹھائے جانے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔زاہد خان نے سوال اٹھایا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کے حامی و حمایتی آزاد اور اے این پی کیوں غیر محفوظ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردانہ ذہنیت پیدا کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنا نئی حکومت کا پہلا چیلنج ہے۔اے این پی کے رہنما کے مطابق نیکٹا کے خط پر اے این پی کو شدید تحفظات ہیں، سرکاری تحریری خط میں کسی نامعلوم کا ذکر نہیں بلکہ سیکیورٹی اداروں کو حملہ آور کا نام پتہ اور ٹھکانہ تک معلوم ہے۔زاہد خان نے کہا کہ خط میں تحریر ہے کہ حملہ آور دہشتگردی میں ملوث اور اداروں کو مطلوب ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے کا منصوبہ بنانے والے کو فوری گرفتار کیا جائے۔زاہد خان نے سوال اٹھایا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کے حامی و حمایتی آزاد اور اے این پی کیوں غیر محفوظ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردانہ ذہنیت پیدا کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنا نئی حکومت کا پہلا چیلنج ہے۔اے این پی کے رہنما کے مطابق نیکٹا کے خط پر اے این پی کو شدید تحفظات ہیں، سرکاری تحریری خط میں کسی نامعلوم کا ذکر نہیں بلکہ سیکیورٹی اداروں کو حملہ آور کا نام پتہ اور ٹھکانہ تک معلوم ہے۔انہوں نے دہشتگردوں کے سرپرستوں اور مددگاروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…