عمران خان فوری یہ کام کریں،رحمن ملک نے وزیر اعظم کو خط لکھ کرکیا مطالبہ کرڈالا؟

26  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے الیکشن کے روز الیکشن کمیشن کے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ داخلہ کمیٹی کو سینیٹ نے الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی اور بطور وزیر داخلہ عمران خان کمیٹی سے تعاون کے پابند ہیں۔خط میں چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو

آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ چلانے کو خط لکھا تھا، آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین ازحد ضروری ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قومی مفادمیں ہے آر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائے اور کیبنٹ ڈویژن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بھی الیکشن کے روز آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کی تحقیقات کیلئے اعظم سواتی اور دیگر پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…