منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ،مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ،نوازشریف اور صدر ممنون نے گزشتہ سال کتنی بڑی رقم کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے؟ فواد چوہدر ی اعداد و شمارسامنے لے آئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات صرف بیانات دے رہے ہیں ، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز مسلم لیگ (ن) حکومت نے 2013میں ہی ختم کر د یئے تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں ، نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے استعمال کئے

جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے 9کروڑ کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فواد چوہدری نے تحقیقات کئے بغیر اپنا بیان دیا ہے ، ہماری حکومت نے 2013میں ہی صوابدیدی فنڈ ختم کردیے تھے ، فواد چوہدری صرف بیانات دے رہے ہیں ، نوازشریف نے جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا وہ کبھی صوابدیدی فنڈ سے نہیں دیے گئے ، فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کا دور ختم ہونے پر عوام نے شکر ادا کیا، خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں ،نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے استعمال کئے جبکہ صدر ممنون حسین نے 9کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے ، نوازشریف جہاں جاتے تھے پیسوں کا اعلان کردیتے تھے ، سابق حکومت نے 21ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات صرف بیانات دے رہے ہیں ، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز مسلم لیگ (ن) حکومت نے 2013میں ہی ختم کر د یئے تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…