منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس ،اہم ترین فیصلوں کا اعلان کردیاگیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوچ بچاراور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غورکیا گیا اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان ہوں گے ٗڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ٗپارلیمانی بورڈ ضمنی انتخاب سے متعلق تشکیل دیا گیا ہے ،ضمنی انتخاب کیلئے پرانی درخواستوں پر ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے،ضمنی انتخاب کیلئے درخواستیں نہ مانگنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کابینہ سے متعلق فیصلے تاریخی ہیں،گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے گئے، قومی خزانے کی حفاظت اوروسائل پیداکرنا حکومتی پالیسی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے تمام وسائل پاکستان پر ہی خرچ ہوں ہم نے اسی لئے اپنے خرچے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عارف علوی کو صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا،ہم باآسانی صدارتی انتخاب کیلئے نمبرحاصل کرلیں گے، صدارتی انتخاب میں ہم نمبرگیم کراس کریں گے،صدارتی انتخاب میں ہمیں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں،ایم کیو ایم ،ق لیگ،جی ڈی اے سمیت اتحادیوں کا ساتھ ہمیں مکمل حاصل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوچ بچاراور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غورکیا گیا اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان ہوں گے ٗڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…