منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی خبریں،گھروں میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کے ہوش اُڑ گئے،ا سٹیٹ بینک کا اہم ترین اعلان

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) 5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی خبریں،گھروں میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کے ہوش اُڑ گئے،ا سٹیٹ بینک کا اہم ترین اعلان،نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ذرائع اسٹیٹ بینک نے ایسی تمام خبروں کو غلط قرار دے دیا۔نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو عوام میں کھلبلی مچ گئی، گھر میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کی تو جیسے نیندیں ہی اڑ گئیں۔

افواہیں اڑانے والوں نے تواس مرتبہ حد ہی کر دی، 5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کردیں۔ ذرائع اسٹیٹ بینک نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کا نوٹوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔دریں اثناء مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2018 میں قرض و سود کی ادائیگوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی سال 2018 میں مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، خسارہ اپنے ہدف 4 اعشاریہ 1 فیصد سے بڑھ کر جی ڈی پی کا 6 اعشاریہ 6 فیصد یعنی 2 ہزار 260 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کے دوران محصولات 11 اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 4065 ارب روپے رہیں، ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے 13 فیصد رہیں جبکہ مالی سال 2017 میں ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے 12 اعشاریہ 5 فیصد رہی تھیں، سیلز ٹیکس 12 اعشاریہ 7 فیصد اضافے سے 1491 ارب روپے رہا۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2018 میں قرض و سود کی ادائیگیاں 11 اعشاریہ 3 فیصد اضافے سے 1499 ارب روپے رہیں جبکہ اس عرصے میں دفاعی اخراجات 16 فیصد اضافے سے 1030 ارب روپے رہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…