جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مودی سرکار اس خاتون سے کس قدر خوفزدہ ہے، پاکستان سے محبت کرنیوالی ایسی خاتون جو بھارت میں مسلسل چھٹی عید بھی جیل گزارے گی، یہ خاتون کون ہے ؟جان کر آپ انکی ہمت اور جرأت پر عش عش کر اٹھیں گے

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی فہمیدہ صوفی مسلسل چھٹی مرتبہ عید بھارت کی جیل میں گزاریں گی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں پرزوردیا گیا ہے کہ وہ عید اسلامی تعلیمات کے مطابق سادگی سے منائیں اور آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی سمیت نئی دلی کی

تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی قربانیوںکو یاد رکھیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے یہ رہنماء عید جیلوںمیں گزار رہے ہیں بلکہ یہ چھٹی عید ہوگی جو آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی جیل میں گزاریں گی ۔ دختران ملت نے کہاکہ کشمیری عوام اورآزادی پسند رہنمائوںنے کشمیری قوم کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم ان کی قربانیوں کویاد رکھیں اور جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔بیان میں کہاگیا کہ تہاڑ جیل میں قید ہماری خواتین رہنمائوںنے بھارتی تسلط سے کشمیری قوم کی آزادی کیلئے اپنے بچوں اور اہلخانہ سے محبت کی قربانی دی ہے ۔ دختران ملت نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹرقاسم فکتو کی قربانیوں کو بھی فراموش نہ کریں ۔دختران ملت نے کہاکہ کشمیری عوام اورآزادی پسند رہنمائوںنے کشمیری قوم کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم ان کی قربانیوں کویاد رکھیں اور جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔بیان میں کہاگیا کہ تہاڑ جیل میں قید ہماری خواتین رہنمائوںنے بھارتی تسلط سے کشمیری قوم کی آزادی کیلئے اپنے بچوں اور اہلخانہ سے محبت کی قربانی دی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاج اور یوم سیاہ کی کال دی گئی تھی جس کے بعد بھارتی سرکار نے یاسین ملک سمیت متعدد حریت رہنمائوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ کئی کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…