منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سر’’او ہوہو‘‘ تو بعد میں ہوگی ،عمران خان کو مبارکباد دینا چاہیں گے، آپ کا مستقبل کیا ہو گا، چڑیا اب باہر بھی نکلے گی یا گھونسلے میں ہی رہے گی؟صحافیوں کے چبھتے سوالات پر نجم سیٹھی کیا کرتے رہے؟بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) نجم سیٹھی کا بطور چیئرمین پی سی بی مستقبل سخت خدشات کی زد میں آگیا، وہ تقریب کے اختتام پر درجنوں کیمروں کے سامنے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہوتے ہی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو تبدیل کیے جانے کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں،وزرات عظمی کا حلف اٹھانے والے عمران خان کو

ابھی حکومت سازی اور وزارتوں سمیت کئی مشکل اور اہم فیصلے کرنا ہیں،،پی سی بی کا معاملہ شاید فوری طور پر زیر بحث نہ آئے لیکن سپورٹس کےصحافیوں کی بڑی دلچسپی اس بات میں ہے کہ نجم سیٹھی کا کیا بنے گا۔گزشتہ روز فضل محمود قومی کلب کرکٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور آئے تو واپس جاتے وقت وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کا پہلا سوال یہی تھا کہ آپ کا کیا مستقبل ہوگا؟۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان وزیر اعظم بن گئے ہیں ان کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے،،نجم سیٹھی گاڑی کی طرف چلتے گئے اور ساتھ ہی بار بار ’’اوہو ہو،اوہو ہو‘‘ کرتے رہے۔دوسرا سوال ہوا کہ سنا ہے آپ کی سیٹ کو خطرہ ہے، اگلا سوال ہوا کیا آپ عمران خان کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔کوئی جواب نہ ملنے پر بھی صحافی باز نہ آئے،ایک نے کہہ دیا سر’’او ہوہو‘‘ تو بعد میں ہوگی ابھی کسی بات کا جواب تو دیدیں، جواب آیا ’’اوہوہو‘‘ اور ساتھ ہی انہوں نے ’’آہا ہا‘‘ بھی کردیا۔اس پر ایک اور سوال داغا گیا کہ کیا آپ کی چڑیا باہر بھی نکلے گی یا گھونسلے میں ہی رہے گی، نجم سیٹھی نے ’’آہا ہا، آہاہا‘‘ کیا اور گاڑی کی سیٹ پر بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ سابق آئی سی سی چیف احسان مانی کو چیئر مین پی سی بی بنائے جانے کی افواہیں گرم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…