جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی پاکستان میں کیا بڑی تبدیلی رونما ہو گی ؟پاکستانیوں کا مستقبل کیسا ہو گا ؟

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ساری قوم کے ہیرو عمران خان انشاء اللہ اپنے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور پاکستان کے عوام ہر قیمت پر ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں جس کیلئے اب ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔اپنے ایک بیان میں

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے پانچ سال تک پنجاب میں بھرپور اپوزیشن کردار ادا کیا اسی طرح پنجاب میں اقتدار میں آ کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی سابق حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے پنجاب میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری بری طرح اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں سابق حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی نہ ہونے کے باعث آج غریب خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے تحریک انصاف عوام کو اُن کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں امن و امان کو بھی بہتر بنائے گی۔سیاسی میدان میں مخالفین کا مقابلہ پولیس اور بیوروکریسی کے ذریعے نہیں اپنی سیاسی طاقت سے کر یں گے‘ ملک میں احتساب اور کفایت شعاری کا آغاز ہی وزیر اعظم سے ہوگا۔انہوںنے مزید کہاکہ اپوزیشن سمیت ہر کسی کو ہمارے احتساب کا حق ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان خود ہر ہفتے پار لیمنٹ میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے‘ملک میں معاشی مضبوط اور خوشحالی کیلئے خود احتسابی لازم ہو چکی ہے‘ایک کروڑ نوکریوں سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا‘ہم نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ہے اس لیے ہم جانتے ہیں اگر ہم بھی کوئی غلط کام کر یں گے تو ہمیں قوم برداشت نہیں کریں گی لیکن قوم سے وعدہ کرتے ہیں انکو انکا حق دیا جائیگا‘ پولیس کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف اور اپنے ضمنی انتخابات کیلئے استعمال نہیں کر یں گے پولیس سمیت تمام اداروں کو غیر سیاسی کیا جائیگا‘ظلم اور ناانصافی کرنیوالے پولیس والوں کو معطل نہیں انکوبرطرف کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…