لاہور (سی پی پی)دل دل پاکستان وہ مقبول ملی نغمہ ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ جنید جمشید کو اس نغمے نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا مگر اس نغمے کے تخلیق کار و شاعر آج بھی غربت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دل دل پاکستان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین نغمے کے طور پر ہوتا ہے اس کے گلوکار کا نام تو بچے بچے کو معلوم ہے مگر یہ خوبصورت بول کس کی تخلیق تھے،
بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں علالت کے دن گزارتے نثار ناسکاس سدا بہار نغمے کے خالق ہیں۔نثار ناسک کی بینائی کیساتھ ساتھ یادداشت بھی جاتی رہی مگر یہ نغمہ انہیں آج بھی یاد ہے۔ انہیں پی ٹی وی کی جانب سے ایوارڈ تو کئی ملے لیکن شاید ہی کوئی ایوارڈ ان کی ادبی خدمات کا حق ادا کرسکے۔ نثارناسک کو پل بنا کرکئی لوگ مقبولیت کی منزل تک پہنچ گئے مگر انہیں انکا جائز مقام نہیں ملا جو ہمارے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔