بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے و زیراعظم بننے سے ملک میں کیا تبدیلی آئے گی ؟ قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بڑی یقین دہانی کروادی

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے آنے سے کرکٹ میں بھی بہترین تبدیلی آئے گی۔ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہا کہ عمران خان ٹاپ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا ٗکرکٹ میں جو بھی تبدیلی لانی ہے وہ اس پر بہتر طریقے سے سوچیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کرکٹ کیلئے اچھی پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی کہتے ہیں کہ ٹیمیں کم کرو، کرکٹ کا معیار اور فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز بہتر بناؤ اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال رکھو۔گفتگو کے دوران وقار یونس نے بتایا کہ ہم تمام کرکٹرز نے عمران خان سے ملاقات کی جو کہ ہماری ذمہ داری تھی، ہم نے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہت سے معاملات پر بات چیت بھی کی جو کہ مثبت نشانی ہے۔الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور جو تبدیلی پاکستان میں آئی ہے وہ اچھی ثابت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم مل کر ملک کے لیے کام کریگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…