منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیمیں ‘پنجاب میں مذہبی انتہا پسند ‘سندھ میں ایم کیو ایم لندن‘خیبر پختونخوااورفاٹا میں کون انتخابی عمل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں؟ حساس اداروں نے رپورٹ پیش کردی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن،سی پی پی)حساس اداروں نے چاروں صوبوں میں الیکشن کے موقع پر ممکنہ خطرات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیمیں ،پنجاب میں مذہبی انتہا پسند ، سندھ میں ایم کیو ایم لندن ،خیبر پختونخوا میں دہشت گرد تنظیمیں جبکہ پختون تحفظ موومنٹ کے لوگ سابقہ فاٹا میں 25جولائی کو انتخابی عمل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

جس کے پیش نظر چیف الیکشن کمشنر نے تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کی ہے جس میں 25جولائی کو عام انتخابات کے بعد ملک کے چاروں صوبوں میں ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیمیں الیکشن کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔پنجاب میں مذہبی انتہاپسند25جولائی کو صورت حال خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ، اسی طرح سندھ میں ایم کیو ایم لندن والے انتخابی عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں بھی مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے جبکہ پختون تحفظ موومنٹ کے لوگ سابقہ فاٹا میں انتخابی عمل کے دوران بدامنی پھیلا کر الیکشن خراب کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں بیان کئے گئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو اقدامات کرنے کاحکم دیدیا ہے۔دریں اثنانیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی( نیکٹا) کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے ۔ اب تک 65 تھریٹ الرٹ آئے ہیں، کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ ہیں،

کالعدم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات آئے ہیں جب کہ میرے پاس ایم کیوایم لندن کی طرف سے ایک تھریٹ الرٹ ریکارڈ پرہے۔ڈاکٹر سلیمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے زیادہ تھریٹ موصول ہوئے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کومبنگ آپریشنز لانچ کرنے چاہئیں جب کہ اضلاع اور تھانوں کی سطح پر کو آرڈینیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…