اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں، جیل میں بھی نواز شریف کی فرمائشیں ختم نہیں ہوتی، میاں صاحب آپ قید میں ہیں، ٹرپ پر نہیں۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ایسا شخص ہے جو اپنے بھائی سے بھی وفا نہ کرسکا، لاہور میں اورنگزیب اور دارا شکوہ کی کہانی دہرائی گئی۔ انہوں نے کہا دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور ان کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے رہے، گدھا معمولی لفظ ہے، استاد بھی کہہ
دیتے ہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف جہاں جاتے ہیں بربادی کی داستان لیکر جاتے ہیں، جیل میں سب قیدیوں کیساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے، جیل میں قیدی سیمنٹ کی کھولی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جیل میں اسپیشل کرسیاں بھجوائی جا رہی ہیں، ہم نہیں چاہتے جیل میں کسی سے بدسلوکی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے مک مکا ہوگا، تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی، تحریک انصاف اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور رہے گی۔