ہم نے یہ کام نہیں کیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں جعلی بیانات دیکھیں تویہاں رابطہ کریں،آئی ایس پی آر نے پاکستانیوں کو خبر دار کردیا

19  جولائی  2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس نے کسی بھی شہر کے لیے کوئی بھی سکیورٹی الرٹ جاری نہیں کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،اس قسم کے پروپیگنڈے کا مطلب عوام میں تذبذب پیدا کرکے انہیں ہراساں کرنا ہے،

جعلی بیانات سامنے آنے کی صورت میں ادارے کی ویب سائٹ سے وضاحت کیلئے رابطہ کریں۔انٹر سروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی تھریٹ الرٹ کی تردید کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے پیغام کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سکیورٹی الرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی کہ اس طرح کا کوئی الرٹ کسی بھی شہر کے لیے ادارے کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے پروپیگنڈے کا مطلب عوام میں تذبذب پیدا کرکے انہیں ہراساں کرنا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے جعلی پیغامات شائع کیے جارہے ہیں، عوام اس قسم کے بیانات اور جعلی کالز پر توجہ نہ دیں اور ان پر نظر رکھیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ جعلی بیانات سامنے آنے کی صورت میں ادارے کی ویب سائٹ https://www.ispr.gov.pk سے وضات کے لیے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جعلی پیغامات گردش کر رہے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سکیورٹی خطرات ہیں۔مذکورہ پیغامات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…