تحریک انصاف اور ن لیگ کتنی کتنی سیٹیں حاصل کریں گی الیکشن سے قبل بڑا سروے سامنے آگیا، کھلبلی مچ گئی

19  جولائی  2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن سے قبل اس حوالے سے کئی سروے سامنے آچکے ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے بھی سروے شامل ہیں جن میں مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر عوام سے ان کی رائے معلوم کی گئی تھی تاہم اب ’’روشن پاکستان ‘‘کا نیا سروے سامنے آیا ہے جس کے مطابق الیکشن میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی

اور ایک ہنگ پارلیمنٹ وجود میں آئے گی تاہم اس کے اکثریتی ارکان کی تعداد تحریک انصاف کے ارکان پر مشتمل ہو گی۔ روشن پاکستان کا یہ سروے 16سے 18جولائی کے دوران کیا گیا ۔ سروے کے مطابق تحریک انصاف ممکنہ طور پر 98سیٹوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں سامنے آئے گی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 70 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے گی پیپلز پارٹی گزشتہ الیکشن کی نسبت بہتر پوزیشن میں نظر آ رہی ہے اور امکان ہے کہ 41 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لے گی ۔ان کے علاوہ متحدہ مجلس عمل پارٹی صرف 10 اور ایم کیوایم پاکستان 11 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکے گی ۔سروے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جس طریقہ کار سے یہ سروے کیا گیاہے یہ زیادہ تر علاقوں میں بالکل درست ہے لیکن ان علاقوں کیلئے یہ پوری طرح درست نہیں جہاں پر الیکٹیبلز ادھر ادھر گھوم رہے ہیں ۔سروے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے اخبار دی گارڈین نے تازہ ترین سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) سے آگے ہے۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اتحاد ائر لائنز سے اخبار کو بتایا کہ جیل کون جانا چاہتا ہے مگر پاکستان میں ووٹ کے تقدس کو بحال کرنےکے لیے یہ بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔ رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی گرفتاری سے انتخابی مہم میں جان پڑ گئی ہے، مزید لکھا گیا کہ ملک بھر میں یورپی الیکشن مانیٹرز کو تعیناتی کی اجازت مل گئی ہے اس کے علاوہ کہا گیا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف تازہ سروے میں پاکستان مسلم لیگ سے قدرے آگے ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…