پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد دکن(این این آئی) کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جیرام کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ اْن کے اہلخانہ شدید زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 12 مئی اتوار کے روز اداکارہ پاویترا جیرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اْن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھونے پر اداکارہ کی گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اْن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ پاویترا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اْن کے شوہر، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔اداکارہ پاویترا کی اچانک موت سے کنڑ اور تیلگو ٹیلی ویڑن انڈسٹریز کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاویترا کے شوہر اور اداکار چندرکانت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور اہلیہ کی یاد میں جذباتی پیغام بھی لکھا۔واضح رہے کہ پاویترا جیرام کو مقبول ٹی وی سیریل ‘ترینیانی’ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…