پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شعیب پر فخر ہے، ثنا جاوید کی پوسٹ وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔20 جنوری کو ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، اس بریکنگ نیوز نے سب کو حیران کردیا۔ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر جہاں اْن کے مداحوں نے اْنہیں مبارکباد دی تو وہیں اْن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ ”ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…