پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پہلے سینما ایونٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

datetime 25  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی ) سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں ” سعودی فلم فورم” کے عنوان سے اس تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک ہوں گے، یکم سے چار اکتوبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 50 اہم مقررین خطاب کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں اس نوعیت کی پہلی تقریب کا یہ پہلا سیشن ہوگا، جو کہ ریاض کے بلیوارڈ سٹی ایگزیبیشن ہال میں منعقد کی جائے گی ، اس سیشن کا انعقاد فلم انڈسٹری کو سعودی معیشت میں اہم شراکت دار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کو بڑھا کر، تجربات کے تبادلے کے ذریعے، پائیدار اور تجدید شدہ اقتصادی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔سعودی عرب میں فلم سازی کی حقیقت اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ممتاز فلم سازوں، پروڈیوسرز، ہدایت کاروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے افراد تقریب میں شرکت کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فلم فورم میں ورکشاپس اور کئی سیکشنز بھی شامل کئے گئے ہیں، جس میں انسپائریشن زون، انوویشن زون، انٹرایکٹو ایکٹیویٹیز زون، ایکسپیریئنسز زون، بزنس زون کو شامل کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی فلم کمیشن کے سی ای او انجینئر عبداللہ آل عیاف نے تصدیق کی ہے کہ یہ فورم فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم کامیابی ہے ، یہ فلم انڈسٹری میں سرگرم تمام علاقائی اور بین الاقوامی گروپوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…