جمعرات‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محسن عباس کو انڈسٹری میں لانے والاشخص خالد بٹ تمام تر حقیقت سامنے لے آیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن)محسن عباس پر اہلیہ فاطمہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے عائد کیے جانے والے الزامات پر اب خالد بٹ بھی سامنے آگئے ہیں۔ خالد بٹ وہ شخص ہیں جو محسن عباس حیدر کو انڈسٹری میں لائے تھے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے محسن عباس حیدر کے ساتھ مسلسل چھ سال کام کیا،

ان چھ سالوں کے دوران میں نے اس کی شخصیت کا جو جو پہلو دیکھا میں اس پر تھوڑی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔میں نے محسن عباس کو ٹی وی انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔ محسن عباس میرے پروگرام رپورٹر کشمیر سنگھ میں بطور کشمیر سنگھ کام کرتا تھا۔پروگرام کے دوران اس کا رویہ ہرگز پیشہ ورانہ نہیں تھا۔ میں نے اس کے اور اس کے خاندان کے حوالے سے کافی تغیرات بھی دیکھے۔ایک مرتبہ میں نے اسے فون پر کسی سے بات کرتے اور گالیاں دیتے ہوئے دیکھا۔جب میں نے اس سے دریافت کیا تو وہ ہرگز اپنی بات سے ٹس سے مس تک نہ ہوا اور یہی کہتا رہا کہ جو اس نے کیا وہ صحیح تھا۔ جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تب بھی یہ لوزر(Loser) ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ محسن عباس حیدر کی فطرت پر تشدد ہے جس کا مظاہرہ میں نے وقت کے ساتھ ساتھ کیا۔مجھے اس پوری کہانی کا نہیں پتہ نہ ہی میں محسن عباس کی اہلیہ کو جانتا ہوں لیکن وہ ایسا ہی ہے جو اپنی حاملہ اہلیہ کو مارنے پیٹنے کی حد تک جا سکتا ہے۔ محسن عباس پر اہلیہ فاطمہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے عائد کیے جانے والے الزامات پر اب خالد بٹ بھی سامنے آگئے ہیں۔ خالد بٹ وہ شخص ہیں جو محسن عباس حیدر کو انڈسٹری میں لائے تھے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے محسن عباس حیدر کے ساتھ مسلسل چھ سال کام کیا، ان چھ سالوں کے دوران میں نے اس کی شخصیت کا جو جو پہلو دیکھا میں اس پر تھوڑی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔میں نے محسن عباس کو ٹی وی انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…