ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ اور فلم مالک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عاشرعظیم نے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا، وہ اس وقت کہاں اور کیا کر رہے ہیں جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا کہ پاکستان کا ایک لائق سپوت کیا کام کر رہا ہے؟

16  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ، فلم ’’مالک ‘‘‘بنانے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے خیرآباد کہہ دیا، سوشل میڈیا اکائونٹ پر ملک چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘سے شہرت کی

بلندیوں پر پہنچنے والے ، فلم ’’مالک ‘‘‘بنانے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے خیرآباد کہہ دیاہے اور اس بات کی تصدیق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کر دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں، شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں،لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے‘۔عاشر عظیم اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے جب ان کا 1992میں شاہکار ڈرامہ سیریل ’’دھواں‘‘پاکستان ٹیلی ویژن کے کوئٹہ سینٹر سے آن ائیر گیا۔ تقریبا۔۔ 20سال بعد اچانک عاشر عظیم پھر دوبارہ منظر عام پر آئے اور انہوں نے فلم مالک کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں انٹری دی۔ عاشر عظیم کی اس فلم کو سینسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی، لیکن اس دوران فلم رک جانے کے باعث انہیں کافی زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔عاشر عظیم پاکستان کسٹمز کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اہم عہدے پر تعینات تھے، لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اب وہ کینیڈا میں ٹرک چلاکر گزر بسر کر رہے ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پر فخر ہے ۔

 

 

معروف اداکار ، ہدایتکار اور رائٹر پاکستان کو خیر آباد کہنے کے بعد کینیڈا میں ٹرک چلاتے ہوئے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…