اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سابق اداکارہ نور بخاری بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
نور بخاری نے وزیراعلی پنجاب کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز حقیقی زندگی میں بھی بہت خوبصورت ہیں، کیمرے نے ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اللہ نے انہیں بہت حسین بنایا ہے،یہی نہیں بلکہ نامور مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے لکھا کہ آپ کچھ بھی کہیں لیکن میں نے اتنی پیاری وزیراعلی کبھی نہیں دیکھی۔