منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم گیساری میں پگڑی پہننی ہے جو کافی بھاری ہے اس لئے سر منڈوا دیا ، اکشے کمار

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار نے سر منڈوانے کی وجہ بتا دی۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار خطرناک اسٹنڈ کرنے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن انہوں ںے حال ہی میں بگ باس کے فائنل میں اپنے گبجے انداز میں انٹری دے کر سب کو حیران کردیا جس کے بعد مختلف باتیں سامنے آئی کہ اکشے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے گنجے ہوئے لیکن

اکشے کمار نے تمام افواہوں کو کچلتے ہوئے اپنے نئے اسٹائل کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنے گنج پن سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسٹائل انہوں نے فلم کیساری کے لیے اپنایا ہے کیوں کہ اس فلم میں انہیں بڑی پگڑی پہننی ہے جوکہ کافی بھاری بھی ہے جسے پہننے میں کافی مشکل پیش آرہی تھی اس لیے انہوں نے گنجا ہونا ہی بہتر سمجھا۔دوسری جانب فلمی ذرائع کا اکشے کے گنجا ہونے سے متعلق کہنا

ہے کہ اکشے کے سر کے بال جھڑ رہے ہیں اور وہ اسی وجہ سے کئی فلموں میں وگ کا بھی استعمال کر رہے تھے اس لیے وہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے لیے جنوبی افریقا جا رہے ہیں اسی لیے وہ گنجے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم کیساری میں اکشے کمار کمانڈر حولدار ایشار سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اکشے کمار اور کرن جوہر مل کر پروڈیوس کریں گے جب کہ فلم 2019 میں ہولی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…