منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اپنی پہلی ہی فلم ’ہیروپنتی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان عشق کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور اب دونوں فلم باغی کے سیکوئل میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

فلم ’باغی 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے درمیان نزدیکیاں اتنی بڑھ گئیں کہ ٹائیگر شروف نے اپنا گھر چھوڑ کر دیشا کے ساتھ ہی رہنا شروع کردیا۔ حال ہی میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں دونوں سری لنکا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اب دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں اداکار شادی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں حقیقت میں نہیں بلکہ

فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک دوسرے کو ہار پہنا کر شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر اور دیشا ان دنوں 2016 کی کامیاب فلم ’باغی‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران لیک ہونے والے مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں جس میں فلم کے مختلف مناظر کے ساتھ ٹائیگر اور دیشا کے ایک دوسرے کو ہار پہنانے کا منظر بھی موجود ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…