منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

فلمی کیریئر کے آغاز میں دیگر اداکاروں کی طرح کئی بار نظر انداز کیا گیا،ودیا بالن

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن 2018 کے شروع ہوتے ہی زندگی کے 39 ویں سال میں داخل ہوئیں، اور انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سادگی سے سالگرہ منائی۔مگر ان کی سالگرہ کی خبریں ایک ہفتہ قبل ہی میڈیا کی زینت بننا شروع ہوئیں، جس میں اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق تجربات شیئر کیے۔

ودیا بالن نے اپنی 39 ویں سالگرہ ممبئی میں اپنے شوہر پروڈیوسر سدارتھ رائے کپور اور والدین کے ہمراہ سادگی سے سالگرہ منائی۔دوسری جانب ودیا بالن نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں فلمی کیریئر کے آغاز میں دیگر اداکاروں کی طرح کئی بار نظر انداز کیا گیا، جب کہ ایک بار انہیں اپنے ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا گیا۔ٹی وی کے ٹاک شو ’ایکسپریسو‘ میں خاتون میزبان پریانکا سنہا جھا سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر سے متعلق کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں جب ان کی فلمیں فلاپ ہوئی تو وہ بہت مایوس ہوئیں، یہاں تک کہ وہ رو پڑیں، لیکن بعد ازاں اہل خانہ کے سمجھانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ شروعات میں تو امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشٹ جیسی اداکاراؤں کی فلمیں بھی فلاپ ہوئیں۔اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ودیا بالن نے بتایا کہ جب انہیں فلم ’پرینیتا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تو انہیں ناک کی سرجری کروانے کے لیے کہا گیا۔ڈرٹی گرل کے مطابق پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے ان کی لمبی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔ودیا بالن کے مطابق انہیں اپنے متعلق یہ بات سن کر حیرانگی ہوئی، اور وہ کافی دیر تک خاموش رہیں، لیکن بعد میں انہوں نے فلم ڈائریکٹر پردیپ سرکار کو کہا کہ ’وہ اداکارہ بننے کے لیے اپنی ناک نہیں کٹوا سکتیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…