منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پہلے بیٹے کی ماں بن گئیں

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پہلے بیٹے کی ماں بن گئیں۔ بالی ووڈ کی خوبصورت آواز کی مالک گلوکارہ نے ممبئی کے ایک ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ، اس موقع پر سنیدھی کے خاوند میوزک ڈائریکٹر ہتیش سونک اور رشتہ دار بھی ہسپتال میں موجود تھے۔ ہتیش سونک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ سنیدھی نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ماں

اور بیٹا دونوں صحتمند ہیں۔ سنیدھی نے طویل دوستی کے بعد پانچ برس قبل میوزک ڈائریکٹر ہتیش سونک سے شادی کی تھی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں ۔سنیدھی کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح 5 بج کر 20 منٹ پر انہوں نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا۔ اس سے قبل سنیدھی چوہان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا تھا کہ انہیں ماں بننے کی انتہائی خوشی ہے ۔ ان کے کئی دوست اور سہیلیاں

پہلے ہی شادی کر چکے ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں ،ان کی شادی شدہ زندگی دیکھ کر میں نے بھی شادی کرنے اور ماں بننے کا فیصلہ کیا تاکہ زندگی کی اس خوشی سے لطف اندوز ہوسکوں۔ سنیدھی چوہان کے مشہور گیتوں میں بھومرو بھومرو شام رنگ بھومرو ، محبوب میرے محبوب میرے تیری آنکھوں سے مجھے پینے دے ، دیدار دے دیدار دے ، بیڑی جلائی لے جگر سے پیا ، شیلا کی جوانی جیسے گیت شامل ہیں جو عوام کی پسندیدگی حاصل کرچکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…