منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اجے دیوگن اور ارشد وارثی کامیڈین فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

datetime 1  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) اجے دیوگن اور ارشد وارثی کامیڈین فلم سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔’ ’گول مال اگین‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اجے دیوگن اب کامیڈین سیریز فلم ’دھمال‘ کی تیسری فلم میں ارشد وارثی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔’’دھمال‘‘ سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے، تاہم اب ان کی جگہ اجے دیوگن نے لے لی ہے۔یہی نہیں اجے دیوگن ‘ٹوٹل دھمال‘

کے شریک پروڈیوسر بھی بنیں گے۔فلم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجے دیوگن کے فلم ساز اندرا کمار اور اشوک تھکیریا سے معاہدے طے پاگئے ہیں، جس کے بعد اب اجے دیوگن اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی بنیں گے۔اجے دیوگن ان ہی فلم سازوں کے ساتھ اس سے قبل بھی مشترکہ طور پر پروڈکشن منصوبے سر انجام دے چکے ہیں، تاہم ’ٹوٹل دھمال‘ میں وہ نہ صرف شریک پروڈیوسر بنیں گے، بلکہ مرکزی کاسٹ میں بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی ٹیم نے ’ٹوٹل دھمال‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم اسے 2019 میں جاری کیا جائے گا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں، جو گزشتہ 17 سال بعد پہلی بار ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھی صرف ارشد وارثی اور رتیش دیش مکھ کی تصدیق ہوسکی ہے،

ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ کون سی اداکارہ رومانس کرتی نظر آئیں گی؟اضح رہے کہ فلم ’دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ارشد وارثی، سنجے دت، جاوید جعفری، ریتیش دیشمکھ نے کام کیا تھا۔اس فلم کا دوسرا حصہ ’ڈبل دھمال‘ 2011 میں ریلیز ہوا، جبکہ ’ٹوٹل دھمال‘ اس سیریز کی تیسری فلم ہوگی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…