بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکار انوشے کو زندگی کا ساتھی مل گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستانی وی جے، اداکار اور مارننگ شو میزبان انوشے اشرف کو آخر کار اپنی زندگی کا ساتھی مل گیا، جن کا تعارف انہوں نے مداحوں سے اپنے فیس بک اکانٹ پر کروایا۔اپنی فیس بک پوسٹ پر انوشے اشرف نے اپنے منگیتر کی بہت خاص انداز میں تعریف کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرے منگیتر بہت مزاحیہ اور اچھے ہیں، اور یہی میرے لیے اہم ہے، ان کا نام سلار فاروقی ہے، دعا ہے ہم ایک

ساتھ سفر کرتے ہوئے آگے بڑھیں، جانوروں کا خیال رکھیں، مزید درخت لگائیں اور ہر اس شخص سے گلے لگ کر ملیں جو اس دوران ہم سیملاقات کرے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نہایت اہم معاملے پر بھی بات کی۔انوشے نے کہ کہ وہ تمام لڑکیاں جن پر جلد شادی کرنے کا دبا ہے، ہونا آخر میں وہی چاہیے جو صحیح لگ رہا ہو، اور جو میرا

فیصلہ ہو، عمر کی بات کرنا بیکار ہے، میں اپنے نئے رشتے کا آغاز بھروسے، دوستی اور احترام کے ساتھ کررہی ہوں۔انوشے اشرف نے اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیصلے پر ان کا ساتھ دیا۔ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی اور منگیتر سالار کی نہایت خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔خیال رہے کہ 34 سالہ انوشے نے 2002 میں انڈس میوزک چینل پر ایک وی جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…