پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،ایک ہفتے کے دوران کتنی کمائی کرلی،جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘نے 7 دنوں میں 200 کروڑ سے زائدکمالیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’باہوبلی2‘ کے بعد’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017 کی سب سے زیادہ تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم بن گئی ہے اور فلم نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کی رقم کمالی جبکہ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کی ہے

کہ فلم نے سات دنوں میں 206 کروڑ 4 لاکھ کماکراجے دیوگن کی’گول مال اگین‘کے اب تک کے بزنس 205 کروڑ کا ریکارڈ ایک جھٹکے میں توڑدیا۔ یاد رہے کہ 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے صرف سات دنوں میں اپنی لاگت پوری کرچکی ہے لہٰذا اس کاشمار رواں سال کی سپر ہٹ فلموں میں کیا جارہا ہے۔ہدایت کارعلی عباس ظفرکی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘دراصل 2012 میں ریلیزہوئی فلم’ایک تھا ٹائیگر‘کا سیکوئل ہے جس میں

سلمان اور کترینہ نے بھارتی اور پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کہ کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی ختم ہوئی تھی اس فلم میں سلمان اور کترینہ 40 نرسوں کو دہشتگردوں کے چنگل سے بچاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان نیچند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کا سہرا کترینہ کیف کے سر سجاتے ہوئے کہا تھا کہ کترینہ کی موجودگی کے باعث فلم کامیاب ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…