منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کا دوسرا استقبالیہ کون کون شریک ہوا،جس نے دیکھا ،دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے دوسرے استقبالیہ میں شوبزاور کرکٹ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی گزشتہ روز دوسرے استقبالیے کی تقریب ممبئی میں سینٹ ریگیس آسٹر بال روم میں سجائی گئی۔جہاں شوبز اور کرکٹ کے نامور ستاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن،

پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، ایشوریا رائے بچن، رنبیر کپور، ریکھا، کنگنا رناوت، مادھوری ڈکشٹ، لارا دتا، اے آر رحمان، ظہیر خان ساگریکا، وریندر سہواگ، سنیل گواسکر، ایم ایس دھونی و دیگر نے شرکت کی۔اپنی شادی کے دوسرے استقبالیہ میں انوشکانے ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائن کردہ خوبصورت سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ ویرات کوہلی رائل بلیو رنگ کے سوٹ میں بہت پرکشش لگ رہے تھے۔استقبالیہ کی تقریب میں اسٹارز کی سیکیورٹی کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ویرات انوشکا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ویرات انوشکا کو شادی کے بعد خوش دیکھ کر انہیں بھی بے انتہا خوشی ہورہی ہے۔بچن فیملی سے استقبالیے میں اداکار امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن، ابھیشیک بچن اور شوئیتا نندا نے شرکت کی۔ امیتابھ بچن نے تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ٹوئٹ بھی کیں۔واضح رہے کہ ویرات انوشکا کے پہلے استقبالیہ کی تقریب 21 دسمبر کو دہلی میں منعقد کی گئی تھی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی اور بطور تحفہ دونوں کو دو پھول پیش کیے تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…