منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شلپا سیٹھی نے نچلی ذات کے افرادسے معافی مانگ لی

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے نچلی ذات کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگ لی۔بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ایپ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جب کہ میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔شلپا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تو اس پر میں اْن سے معافی مانگتی ہوں

جب کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہوں جہاں مختلف ذات اور عقائد کے لوگ بستے ہیں اور میں ان میں سے ہر ایک کا احترام کرتی ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے ایک شو میں لفظ بھنگی منفی معنوں میں استعمال کیا تھا جو کہ ولمیکی برادری کو ناگزیر گزرا جس کے بعد جے پور میں شدید مظاہرے اور پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔ بعدازاں پولیس نے دونوں اداکاروں کے خلاف ایف آئی بھی درج کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…