لاہور ( این این آئی)نامور ڈرامہ رائٹر افتخار عفی کو بھارت سے ڈرامہ سیریل لکھنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر افتخار عفی کو بھارت سے ڈرامہ سیریل لکھنے کی پیشکش ہوئی ہے اور اس حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے اگلے ماہ دبئی جائیں گے
جہاں وہ ڈرامے کی مینجمنٹ کا حتمی معاہدہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس وقت افتخار عفی کا نجی ٹی وی چینل پر ڈرامہ سوپ ’’ ناگن ‘‘ آن ائیر ہے جس کی 130سے زیادہ اقساط آن ائیر ہو چکی ہیں ، 300اقساط پر مشتمل ڈرامہ سوپ ’’ ناگن ‘‘ کی شہرت بھارت میں بھی پہنچ چکی ہے اور اسی وجہ سے ان کو ایک بھارتی ٹی وی کی جانب سے ڈرامہ سیریل لکھنے کی پیشکش کی ہے۔