منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی فلم میکرز کو پڑوسی ملک سے بہتر آئیڈیاز کیساتھ بڑی سکرین پر چھانا ہو گا،صنم بخاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(سی پی پی)ماڈل و اداکارہ صنم بخاری نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی فلم میکرز کو پڑوسی ملک سے بہتر آئیڈیاز کیساتھ بڑی سکرین پر چھانا ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ اور پاکستان فلم انڈسٹری کا سفرایک ساتھ شروع ہوالیکن آج وہ کہاں ہیں اورپاکستان کہاں؟ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی اورکامیابی کے حوالے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں سے بھی زائد بیانات سامنے آچکے ہیں

اوراب کب تک ان بیانات کے پیچھے چھپ کر بالی وڈ کی برتری کی بات ہوتی رہے گی۔ اس مقام کو پانے کے لیے جس طرح بالی وڈ والوں نے کوشش کی، اسی طرح ہمارے فلم میکرز کو بھی کوشش کرنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بات توکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے لیکن میرے نزدیک وسائل سے زیادہ ان آئیڈیاز کی کمی ہے جوکم بجٹ کی فلم کو بھی دیکھنے پرمجبورکرتے ہیں۔

اس وقت سرمایہ کے ساتھ دماغ لڑانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ ایسے موضوعات کوسلوراسکرین پردکھانے کی ضرورت ہے، جس کودیکھ کرلوگ اپنی زندگی کو سدھار لائیں اور خوب محظوظ بھی ہوں۔صنم بخاری نے کہا کہ رومانٹک، ایکشن ، کامیڈی اورڈرامہ توہرفلم کا حصہ ہوتا ہی ہے لیکن اب اس پیغام کو دینے کا وقت آ چکا ہے جس کے لیے فنون لطیفہ کواہم قرار دیا جاتاہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…