ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی، اچھی فلم ملی تو ضرور کام کروں گی،آمنہ الیاس

23  دسمبر‬‮  2017

لاہور(سی پی پی) اداکارہ و معروف ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے، کوئی اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تومیں ضرور کام کروں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوںنے کہاکہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کوترجیح دی ہے، مجھے کوئی اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تومیں ضرور کام کروں گی لیکن اس کے لیے مجھے جاندارکہانی اورمضبوط کردار کی تلاش ہے۔

اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میری اصل پہچان فیشن انڈسٹری سے ہے اور وہاں جومقام مجھے حاصل ہوا ہے، اس کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرسکتی ، جومعیاری نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی شروعات پچاس برس قبل نہیں ہوئی لیکن گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جس طرح کا عروج فیشن انڈسٹری پر آیا ہے، اس کی بڑی وجہ اس سے وابستہ باصلاحیت ڈیزائنرز، ماڈلز اور ایونٹ آرگنائزرز کا بہترین کام ہی ہے۔ اسی طرح گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی جگہ بنائی ہے۔ جب انھوں نے یہاں کام شروع کیا تو انھیں بہت سی تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اکثرلوگ توفلم بنانے اورفلم انڈسٹری کا حصہ بننے پر مذاق اڑاتے تھے لیکن آج اس شعبے میں کام کرنا ہرکسی کی اولین خواہش ہے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ نامور ماڈلز، ایکٹرز اور ڈائریکٹرز کے علاوہ رائٹرز بھی فلم سے وابستہ ہوچکے ہیں اور بہت سے اس لائن میں کھڑے ہیں، جوکہ بہت خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں فلم کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہی نہیں فلم سے وابستہ فنکاروں کی قدروقیمت تو ہالی ووڈ اسٹارز کو ملنے والی پذیرائی سے ہمارے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت کے کچھ فلمی ستارے ایسے ہیں جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں ہیں۔ اسی لیے توفلم کا میڈیم اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…