منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ میں ہر روز ایوریج کے حساب سے تین سے پانچ فلموں کی نمائش ہوتی ہے،ماہرہ خان

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)کم وقت میں شہرت کی بلندیوںپر پہنچنے والی ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں ہرروزکی ایوریج کے حساب سے تین سے پانچ فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے بتایا کہ بالی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں ہرروزکی ایوریج کے حساب سے تین سے پانچ فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوتی ہیں۔

وہاں پرفنکاروں ، گلوکاروں اورشاعروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگرپاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاتا ہے توضروراس میں کوئی بات ہو گی وگرنہ بھارت میں شوبز کا کاروبار کرنے والوں کی اکثریت انتہائی خود غرض ہے اور ویسے بھی یہ ایک کاروبار ہے اوراس میں تب تک سرمایہ کاری نہیں کی جاسکتی جب تک اس سے منافع حاصل نہ ہوسکے۔

اداکارہ نے کہا کہ چند ایک فنکاروں کے علاوہ پاکستانی فنکاروں کوزیادہ بڑے بجٹ کی فلموں اورمعروف فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن اس کے باوجود پاکستانی فنکاروں نے اپنے منفرد کام سے ثابت کیا کہ وہ ہرحال میں اچھا کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے فنکاروں کے ساتھ ایسا بھی کیا گیا کہ ان کام فلمبندکرنے کے بعد جان بوجھ کرکاٹ دیا گیا اس کی ایک بڑی وجہ تویہ بھی تھی

کہ اگروہ کام بڑی اسکرین پردکھادیاجاتا توپبلک بھارت کے سپراسٹارز کوشدید تنقید کا نشانہ بنا دیتی مگر ان سب سازشوں کے باوجود پاکستانی فنکاروں کی بھارت یاترا بڑی کامیاب رہی ہے اوریہ سلسلہ اب رک نہیں سکتا بلکہ اس یاترا کے لیے بھارت سے بہت سے نوجوان فنکاروںکودعوت نامے ملتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…